جمعرات,  09 اکتوبر 2025ء
احتجاج کیس ، علیمہ خان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اے ٹی سی میں علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، اس موقع پر علیمہ خان کے علاوہ باقی ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک اور حسنین سنبل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے خارج کر دیا۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ وکیل فیصل ملک اور حسنین سنبل کا علیمہ خان کے کیس میں وکالت نامہ ہی جمع نہیں، دونوں وکلاء علیمہ خان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نہیں دے سکتے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی موثر کارکردگی، عدالتوں سے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کو سزائیں

بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کرکے 11 اکتوبر کو عدالت پیش کیا جائے، مقدمے میں علیمہ خان پر آج فردِ جرم عائد کی جانی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں  ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

مزید خبریں