منگل,  07 اکتوبر 2025ء
بھارت اور امریکہ کشمیری جذبے کے آگے ہمیشہ شکست خوردہ رہے ہیں: چوہدری ظہیر سلطان محمود

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) بانی پاکستان پیپلز پارٹی سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تاریخی الفاظ میں کہا تھا کہ کشمیر ہمارا دل ہے، اور یہ دل جسم سے کبھی جدا نہیں ہو سکتاکشمیر ہمارا تھاہے اور ہمیشہ رہے گا کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہمیں ان کی جدوجہد پر فخر ہے بھارت اور امریکہ کو کشمیریوں کے جذبے عزم اور قربانیوں کے سامنے ہمیشہ شکست ہوئی ہے اور آئندہ بھی ہوگی مودی اور ٹرمپ کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان کے عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمودنے ضلعی آفس میں کارکنوں ست گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری ظہیر سلطان محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ نے کشمیر امن کمیٹی کے اہم مسائل کو حل کر کے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں۔چوہدری ظہیر سلطان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں کشمیریوں کی آواز بن کر عالمی سطح پر ان کا مقدمہ لڑا ہے، اور انشااللہ یہ مشن جاری رہے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔

مزید خبریں