منگل,  07 اکتوبر 2025ء
بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو ایسی ڈوز دیں گے تاقیامت یاد رکھے گا، شیخ رشید

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو نہ مندر کی گھنٹیاں بجیں گی اور نہ چڑیا چہک سکے گی۔ ایسی ڈوز دی جائے گی کہ وہ تاقیامت یاد رکھے گا۔

راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا دماغ خراب ہو چکا ہے، اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے۔

اپنی جیل آمد کے حوالے سے شیخ رشید نے بتایا کہ پولیس نے انہیں پہلے داہگل ناکے پر آدھے گھنٹے تک روکے رکھا اور اب جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ وہ باہر ہی انتظار کریں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اوورسیز کا اہم اجلاس، رانا افتخار کی زیر صدارت – جعلی نوٹیفیکیشن کو مسترد کردیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے وقت وہ پاکستان میں موجود نہیں تھے بلکہ بیرون ملک تھے، لیکن وطن واپسی پر ان کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔

مزید خبریں