منگل,  07 اکتوبر 2025ء
کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے ہلاک ہو گئے

نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے ہلاک ہو گئے، جس سے سیرپ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بچے بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیرپ پینے سے ہلاک ہوئے، بھارتی میڈیا کے مطابق کھانسی کا سیرپ پینے سے بچوں کی اموات مدھیہ پردیش، راجستھان اور تامل ناڈو میں ہوئیں۔

مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ 11 بچے یہ سیرپ پینے سے ہلاک ہوئے ہیں، 14 بچے ہلاک ہونے کے بعد بھارت کی متعدد ریاستوں میں کھانسی کے شربت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کھانسی کے سیرپ میں زہریلے کیمیکل کی خطرناک مقدار پائی گئی جس کے بعد دواساز کمپنی کے خلاف کرمنل کیس دائر کردیاگیا ہے، ایک ڈاکٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

کمپنی پر دائر کئے گئے کیس میں ادویات میں ملاوٹ اور ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

مزید خبریں