لندن(روشن پاکستدان نیوز) میٹروپولیٹن پولیس نے فون چوری کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ بین الاقوامی اسمگلنگ گروہ کو بے نقاب کر دیا ہے، جو مبینہ طور پر ہزاروں چوری شدہ موبائل فونز کو بیرون ملک اسمگل کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق، اس بڑے جرائم پیشہ نیٹ ورک نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران تقریباً 40,000 چوری شدہ موبائل فونز برطانیہ سے چین اسمگل کیے، جو لندن میں چوری ہونے والے کل موبائل فونز کا تقریباً 40 فیصد بنتے ہیں۔
کارروائی کے دوران ہزاروں چوری شدہ ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں، اور کئی مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن لندن میں بڑھتی ہوئی فون چوری کے خلاف ایک بڑا قدم ہے اور آئندہ بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں: لندن: برطانوی وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ لکھنے پر دو افراد گرفتار، آزادی اظہار رائے پر نئی بحث چھڑ گئی
حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر منظم جرائم کے خلاف یہ اہم پیشرفت نہ صرف لندن بلکہ برطانیہ بھر میں عوامی تحفظ کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔