پیر,  06 اکتوبر 2025ء
بھارت نے دوبارہ حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوا ہو گا، وزیر دفاع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوا ہو گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلے جو ایڈونچر کیا تھا۔ اس کی وجہ سے اس نے پوری دنیا میں ذلت اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے کسی بھی منصوبہ بندی کا پہلے کی طرح بھرپور جواب دیں گے۔ وہ جو کوشش کر رہے ہیں۔ یہ انتخابی مرحلے اور سیاست کی وجہ سے ان کی اندرون خانہ ضرورت بن گئی ہے۔

غزہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ وہاں روشنی کی کرن نظر آئی ہے۔ تاہم ابھی اس حوالے سے حتمی صورت حال سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے ابھی کچھ چیزیں فائنل ہونا ہیں اس کی حتمی شکل سامنے آنے تک کچھ نہیں کہہ سکتے۔ فلسطین کی ریاست قائم ہو گی اور فلسطینی اپنی ریاست اور آزادی کا سانس لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اس مرتبہ بھارت اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہو گا ، خواجہ آصف

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کے حقوق کی بات کرے اور ان کا ساتھ دے۔ دنیا فلسطین کے لیے گلیوں، بازاروں اور شہروں میں نکلی۔ اور یہ اس بات کی شہادت ہے کہ آزاد فلسطین ریاست قائم ہونی چاہیے۔

مزید خبریں