اتوار,  05 اکتوبر 2025ء
عمران خان کی سالگرہ کی تقریب آج مانچسٹر میں منعقد ہو گی

اسلام آباد (ندیم طاہر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نارتھ ویسٹ یو کے کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جو کہ 5 اکتوبر 2025 بروز اتوار شام 7 بجے مانچسٹر کے “پاکستان کمیونٹی سینٹر” میں منعقد ہو گی۔

تقریب میں عمران خان کے 50 سالہ دیرینہ دوست صاحبزادہ جہانگیر بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے، جن کی موجودگی تقریب کی خاص بات ہو گی۔ اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ میں مقیم متعدد سیاسی و سماجی شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوں گی۔

تقریب کے منتظم اور پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ یو کے کے صدر آصف بٹ ہیں، جبکہ دیگر اہم شرکاء میں سلیمان علی شاہ (چیف آرگنائزر پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ یو کے)، جہان زیب خان (سینئر نائب صدر پی ٹی آئی یو کے 2022-2024)، شہزاد قریشی (سابق رکن سندھ اسمبلی)، عدیل اشرف، افتخار مجید، انیل مسرت (معروف بزنس مین) اور فضل الہی (ایم پی اے خیبرپختونخوا اسمبلی) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر: افضل خان کا لیبر کانفرنس 2025 میں اتحاد، انصاف اور عالمی تعاون پر زور

تقریب میں عمران خان کی قیادت، ان کے سیاسی سفر اور ملک کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ تقریب دعوت نامہ رکھنے والوں کے لیے مخصوص ہے۔

مزید خبریں