اتوار,  05 اکتوبر 2025ء
ہر پاکستانی کا ذاتی گھر اور روزگار ہمارا منشور ہے، ڈاکٹر محمد حنیف مغل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چئیرمین پاکستان تحریک شاد باد ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام پاکستان کا چہرہ اور نوجوان نسل ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہے، پاکستان تحریک شاد باد کا یہ منشور ہے کہ ہر پاکستانی بلاتفریق رنگ نسل اور مذہب خوشحال ہو اور ہر پاکستانی کا اپنا ذاتی ایک گھر اور ایک دوکان ہو، یہ ملک صرف امرا کی عیاشیوں کے لیے نہیں بلکہ ہماری عام عوام جو غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اس کو باعزت زندگی گزارنے کا موقع ملے، پاکستان کے روشن مستقبل اور ترقی کے لیے غربت کا خاتمہ اور بیروزگار افراد کو اچھی نوکری فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے، خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے گزشتہ روز یہاں اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے مزید کہا کہ پاکستان کے بقا تحفظ اور روشن مستقبل کے لیے تمام پاکستانی قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار احسن انداز میں ادا کرنے کی ضرورت ہے پاکستان میں مہنگائی، غربت، بے روزگاری جیسے بہت سے مسائل کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے جبکہ پاکستانی عوام کے روشن مستقبل کے لیے بہترین اقدامات او پالیسیاں ترتیب دینا ضروری ہے۔

مزید خبریں