هفته,  04 اکتوبر 2025ء
یوٹیوبر عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے معروف یوٹیوبر عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں یوٹیوبر عمران ریاض سمیت خیبر پختونخوا اینٹی کرپشن کے 2 عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے عمران ریاض کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم اور مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر جوئے کی تشہیر کا معاملہ: نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مزید 2 یوٹیوبرز کو طلب کرلیا

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کی گئی تھی۔

مزید خبریں