هفته,  04 اکتوبر 2025ء
لندن: ٹین ڈاوننگ سٹریٹ پر فلسطین کی حمایت میں پرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

لندن(روشن پاکستان نیوز) ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے گیٹ کے باہر فلسطین کی حمایت میں شروع ہونے والا پرتشدد احتجاج زور پکڑ گیا ہے، جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔

ایل بی سی کی نمائندہ نتاشا کلارک نے جائے وقوعہ سے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور مظاہرین کی بڑی تعداد نے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔ احتجاج میں شریک افراد نے بینرز اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے ہیں جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیلز استعمال کیے۔

نتاشا کلارک کے مطابق، مظاہرین کا جذبہ شدید ہے اور وہ اپنی آواز عالمی برادری تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ تاہم، تشدد کے باعث علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور وہاں موجود حکام صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس احتجاج کا تعلق حالیہ فلسطینی علاقوں میں کشیدگی اور جاری تنازعات سے ہے، جس کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر احتجاجی مظاہرے بڑھتے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ ، اسرائیلی فوج نے خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، 90 شہید

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے قانون کا احترام کریں تاکہ مزید پرتشدد واقعات سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں