هفته,  04 اکتوبر 2025ء
نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف تمام صحافتی گروپس متحد، جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل پریس کلب میں قائم مقام صدر احتشام الحق کی سربراہی میں صحافیوں کے مختلف گروپس نے ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاکہ نیشنل پریس کلب پر حالیہ حملے کے خلاف مشترکہ طور پر آواز اٹھائی جا سکے۔

کمیٹی کے پہلے اجلاس میں متفقہ طور پر کمیٹی کی صدارت نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کو دی گئی جبکہ سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیر علی کو سیکرٹری کمیٹی مقرر کیا گیا۔ کمیٹی کے اہم ارکان میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق ورک، دستور حاجی نواز رضا، رانا کوثر علی، سعدیہ کمال، جاوید ملک، شکیل احمد، طارق عثمانی، شکیل قرار، محبوب الرحمن تنولی، ایم بی سومرو اور نوید اکبر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایس ایچ او کوہسار اور پریس کلب

اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو چارٹر آف ڈیمانڈ کی تیاری کا مینڈیٹ بھی دیا گیا ہے تاکہ تمام صحافتی تنظیمیں مشترکہ مطالبات کے تحت منظم اور مؤثر طریقے سے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر سکیں۔ ارکان نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی تیاری کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں اور فیصلہ کیا گیا کہ جلد ان تجاویز کی روشنی میں چارٹر کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ کمیٹی نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف صحافتی برادری کے اتحاد اور یکجہتی کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں