بدھ,  01 اکتوبر 2025ء
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کی امریکی غزہ پلان کی مذمت، حکومتی موقف کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان(آئی ایس او ) کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے امریکی غزہ پلان کی حمایت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پلان دراصل ایک ایسی سازش ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کی جدوجہد کو کچلنا، اسرائیلی قبضے کو قانونی اور سیاسی جواز فراہم کرنا اور مزاحمتی تحریک حماس کو کمزور کرکے خطے میں اسرائیلی بالا دستی کو قائم کرنا ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں علماء کرام اور طلباء رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید امین شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح طور پو اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا اور پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمیشہ فلسطین کے حق اور اسرائیل کےخلاف رہی ہے لیکن موجودہ حکومت نے امریکی دباؤ کے تحت فلسطینی عوام کیساتھ غداری اور قائد اعظم کے بیانئے سے انحراف کیا ہے،پاکستانی حکومت کی جانب سے اس منصوبے کی حمایت دراصل امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو آگے بڑھانے کے مترادف ہے جو کہ پاکستان کی اسلامی و اخلاقی اساس کیخلاف ہے،سید امین شیرازی نے مزید کہا کہ وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے، فلسطین کی آزادی صرف فلسطینیوںکامسئلہ نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے، انہوں نےعوام، طلباء اور صحافی برادری سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کریںاور امریکی منصوبے کو مسترد کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،سید امین شیرازی نے اعلان کیا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حکومتی موقف کیخلاف ملک بھر میں ایک موثر اور منظم تحریک چلائے گی تاکہ عوامی سطح پر اصل قومی بیانیہ سامنے آئے، کسی حکومت کو ان جذبات کو نظر انداز کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے،اس موقع پر دیگر مقررین کا کہنا تھا کہفسلطینی عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی، اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کرنے یا اس کے حق میں کسی بھی قسم کے اقدام کو پوری پاکستانی قوم رد کر دیگی،پاکستان کا اصل بیانیہ بانی پاکستانی قائداعظم محمد علی جناح کا بیانیہ ہے جو اسرائیل کے خلاف ہے۔

مزید خبریں