بدھ,  01 اکتوبر 2025ء
تہران اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے کے بعد 100 ایرانی شہری امریکا بدر

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) تہران اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے کے بعد امریکا میں مقیم 100 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اعلیٰ ایرانی اور امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ شہریوں کو لے جانے والا امریکی طیارہ گزشتہ رات روانہ ہوا جو قطر کے راستے ایران پہنچے گا۔

مزید پڑھیں: ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان نے پنجاب پولیس کو سائبر کرائم مقدمات کے اندراج سے روک دیا

رپورٹ کے مطابق ان افراد کی شناخت اور امریکا آنے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں جبکہ کچھ افراد نے کئی ماہ حراستی مراکز میں رہنے کے بعد خود رضاکارانہ طور پر واپس جانے پر آمادگی ظاہر کی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں بغیر قانونی حیثیت کے رہنے والے افراد کی بڑی تعداد کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی صدر کا موقف ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دور میں غیر قانونی سرحدی داخلوں میں اضافہ ہوا تھا لہذا اب یہ اقدام انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں