هفته,  04 اکتوبر 2025ء
قطر پر حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے: سابق سعودی انٹیلی جنس چیف

ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو مسترد شدہ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا  کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ جارحیت اور غداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر  پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے، وہ اپنی سلامتی سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کریں۔

سابق انٹیلجنس چیف کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہ ہو تو مزاحمت بھی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان-سعودی دفاعی معاہدہ: خطے میں امن اور اتحاد کی نئی بنیاد

خیال رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطری دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا تاہم اس حملے میں حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی تھی البتہ اب اسرائیلی وزیراعظم نے اس حملے پر قطر سے معافی مانگ لی ہے۔

مزید خبریں