هفته,  04 اکتوبر 2025ء
پی آئی اے نے کینیڈا کیلئے رعایتی ٹکٹ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پی آئی اے نے کینیڈا کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے۔

اس موقع پر قومی ائیر لائن نے ٹکٹ پر پندرہ فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، ٹورنٹو کے لئے پی آئی اے کی پرواز آج آٹھ بجے روانہ ہوئی۔

قومی ائیر لائن نے آج سے کینیڈا کیلئے آپریشن بحال کر دیا ہے، کراچی سے کینیڈا کی پروازوں کی بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

ائیر لائن نے ابتدائی طور پر مسافروں کے لیے پندرہ فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیڈا آپریشن کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ استعمال کیا جائے گا۔

پی آئی اے نے طیاروں کی دیکھ بھال کے باعث 13 سے 27 ستمبر تک پروازیں معطل کی تھیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟

مزید خبریں