جمعرات,  02 اکتوبر 2025ء
مریم نواز شریف کا چکوال کا تاریخی دورہ، ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا اعلان

چکوال (روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ضلع چکوال کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا، یہ بات مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ ضمیر الدین احمد نے کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ضلع چکوال کا دوسرا دورہ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ علاقہ قائد میاں محمد نواز شریف کے پرخلوص چاہنے والوں کا مرکز رہا اور آج بھی ہے۔

راجہ ضمیر الدین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز چکوال کو اپنا گھر سمجھتی ہیں کیونکہ یہ شہر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے اور یہاں کے لوگ نواز شریف سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چکوال میں ترقی کے کئی بڑے منصوبے زیر تکمیل ہیں جن کا جلد افتتاح ہوگا، جو مسلم لیگ ن کی دور حکومت میں ممکن ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ایڈوکیٹ راجہ ظمیر کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چکوال سیلاب متاثرین کی مدد پر شکریہ

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ الیکٹرک بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام اس سستی اور سہولت بخش سروس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ ضمیر الدین نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد تقریباً تمام علاقوں میں بحالی کے کام شروع ہو چکے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے چکوال کے اس مختصر مگر اہم دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ضلع کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید خبریں