بہاولپور،سعودی عرب، ایران، امریکہ سمیت انٹرنیشنل ڈرائیور چولستان ڈیزرٹ ریلی کے لیے تیار

بہالپور(روشن پاکستان نیوز)سالانہ 19ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی رواں ہفتے بہاولپور میں شروع ہو گئی جس میں پاکستان، سعودی عرب، ایران اور دیگر ممالک سے ریسنگ کے شوقین 150 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

پنجاب میں عظیم تر صحرائے چولستان صحرائے تھر کا ایک حصہ بناتا ہے جو پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ اور بھارتی ریاست راجستھان تک پھیلا ہوا ہے۔ چولستان کسی زمانے میں قافلوں کی تجارت کا مرکز تھا جس کی بنا پر قرونِ وسطی میں تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے متعدد قلعے تعمیر کیے گئے جن میں سے بہاولپور کا قلعہ دراوڑ بہترین محفوظ مثال ہے۔

مزیدپڑھیں:انتخابات میں مبینہ دھاندلی: پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا اعلان

500 کلومیٹر پر محیط صحرائی ریلی کا 19 واں ایڈیشن تین روز قبل شروع ہوا۔

چولستان میں 22 فروری کو کوالیفائنگ رانڈ کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد 23 فروری کو تیار شدہ گاڑیوں کا پہلا مرحلہ ہوا۔(آج)ہفتہ 24فروری کو ڈرٹ بائیک ریس کے ساتھ اسٹاک کیٹیگری کی ریس ہو گی جس کے بعد ثقافتی شو منعقد ہو گا۔

مزید خبریں