اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 854 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ، 63 ہزار کی حد عبور کر لی۔
گزشتتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 62 ہزار 257 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: سپر ٹائیفون راگاسا کے پیش نظر چین کے 10 شہروں میں اسکول، کاروبار بند
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 27 پیسے ہو گئی ہے۔











