جمعرات,  02 اکتوبر 2025ء
راولپنڈی: مرکزی انجمن تاجران اور جیولرز سیکٹر کا احتجاج، غیر قانونی ٹیکسز اور ہراسگی کی شدید مذمت

راولپنڈی(ایس ایم ظہیر) مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی رجسٹرڈ کے صدر شرجیل میر نے جیولرز کے تمام مطالبات کو جائز قرار د یتے ہوئے کہا کہ اور ہر فورم پر جیولرز سیکٹر کا ساتھ دیں گے۔بے جا ٹیکسز نا جائز طریقے سے مسلط کئے جا رہے ہیں 924SROکی آڑ میں ہراساں کیا جار ہا ہے کی مذمت کرتے ہیں ایف بی آر کی طرف سے تاجروں کے ساتھ مذاکرات کی بجائے تاجروں ہراساں کرنا غیر قانونی ہے تاجر ٹیکس دینے کے حق میں ہیں ہراساں کرنا بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزگولڈ جیولرز سیکٹر کے احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حاجی مصطفی ممبر فیڈریشن FPCCI)، یاسر مغل جنرل سیکرٹری عدنان خان ،شیخ عبدالوحید، رشید خان،وہاب بھٹی،ثنا اللہ خان رائو عرفان نے گولڈ جیولرز سیکٹر کے احتجاجی کیمپ میں یکجہتی کا اظہار کا اعلان کیا اور جیولرز کے تمام مطالبات کو جائز قرار د یتے ہوئے کہا کہ اور ہر فورم پر جیولرز سیکٹر کا ساتھ دیں گے۔ اس موقع پرفیاض قریشی ، رانا عبدالقدوس، بیرسٹر ریحان جاوید رانا، نقاش شیرازی، وسیم علی ،احمد را ئو احسان،خالد محمود، زرگر ایسوسی ایشن کے ممبران تمام جیولرز مری روڈ راولپنڈی نے گزشتہ روز بھی ایک گھنٹہ کی علامتی ہڑتال کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سیلز ٹیکس اور پوائنٹ آف سیل ڈیکلریشن کا معاملہ ہے 175کے نوٹسز کے معاملات پر تمام اسٹیک ہولڈرحقیقی نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کی جائے جب تک ہمارے جائز مطالبات نہیںپورے نہیں ہوتے ہم نہ صرف یہ احتجاجی کیمپ جاری رکھیں گے بلکہ اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلائیں گے۔ ۔

مزید خبریں