جمعرات,  02 اکتوبر 2025ء
سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) نورالامین کی راولپنڈی کو خوبصورت بنانے کے لیے پی ایچ اے کے اقدامات کی تعریف

راولپنڈی(عرفان حیدر) سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) نورالامین نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کی جانب سے شہر کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کو سراہا اور ان کی بھرپور توثیق کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی پارکس، شاہراہوں اور گرین بیلٹس کو بہتر بنانے کے لیے جاری منصوبے قابلِ تعریف ہیں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے پی ایچ اے کے زیرِ اہتمام راولپنڈی کے مختلف پارکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی جانب سے نوجوانوں کو سپورٹس کے شعبے میں فراہم کی گئی سہولیات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی صحت مند سرگرمیوں کے لیے ایسے اقدامات نہایت اہم ہیں۔

کیپٹن (ر) نورالامین نے پارکس میں جاگنگ ٹریکس کی دستیابی اور کھیلوں کی مزید سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور پی ایچ اے کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے شہر میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کو بھی فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی مؤثر کارروائیاں، اغواء، فائرنگ اور جرائم کے متعدد مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور سزاوں کا اجرا

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ایچ اے مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کام جاری رکھے گی اور راولپنڈی کو ایک سرسبز، صحت مند اور خوبصورت شہر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید خبریں