جمعرات,  02 اکتوبر 2025ء
اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 4 منشیات اسمگلرز گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 کامیاب کارروائیوں میں 1 خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 3.515 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر دبئی جانے والے ایک مرد اور خاتون سے 815 گرام وزنی 163 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے، جو دونوں ملزمان نے پیٹ میں چھپا رکھے تھے۔

جی ٹی روڈ پشاور کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 150 گرام آئس اور 150 گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ حاجی کیمپ اڈہ پشاور کے قریب تیسرے ملزم کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق، تمام کارروائیاں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں: 3 شہروں سے 5 ملزمان گرفتار، 63 کلوگرام منشیات برآمد

مزید خبریں