بدھ,  01 اکتوبر 2025ء
سحر کامران کی برطانوی سفارتکاروں سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور انسانی حقوق پر گفتگو

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور سابق سینیٹر سحر کامران نے سینئر برطانوی سفارتکاروں کو اپنی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد سے سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر آریج یاسین اور انسانی حقوق، اوپن سوسائٹیز اور مؤثر اداروں کی دوسری سیکرٹری وکٹوریہ ہربرٹ موجود تھیں۔

سحر کامران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا کہ ان کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات تھی کہ وہ برطانوی سفارتکاروں کی میزبانی کر سکیں۔ ملاقات کے دوران انہوں نے تعلیم، سیاست، فلاح و بہبود، خواتین کے حقوق، بین الاقوامی تعلقات، اور سینٹر فار پاکستان اینڈ گلف اسٹڈیز (CPGS) میں اپنے کردار کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں جمہوریت، انسانی حقوق، آئین، اور طلبہ یونینز کے اہم کردار جیسے موضوعات پر نہایت مفید اور تعمیری گفتگو ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی ملاقاتیں نہ صرف باہمی فہم و فراست میں اضافے کا باعث بنتی ہیں بلکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، ملک کی اقتصادی اور ثقافتی روابط میں مزید بہتری آئے گی،سحرکامران

مزید خبریں