هفته,  04 اکتوبر 2025ء
واٹس ایپ نے پیغامات کے ترجمے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا(روشن پاکستان نیوز) واٹس ایپ نے پیغامات کے ترجمے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے انقلابی فیچر متعارف کرایا ہے۔ جس میں صارفین اب موصول ہونے والے پیغامات کو فوری طور پر اپنی پسند کی زبان میں ترجمہ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ اعلامیہ کے مطابق اب نیا فیچر مرحلہ وار اینڈرائیڈ اور آئی فون پر صارفین کو دستیاب ہو گا۔

صارفین کو کوئی ایسا پیغام موصول ہو جس کی زبان وہ نہ جانتے ہوں تو ملنے والے پیغام پر “لانگ پریس” کر کے “ٹرانسلیٹ” کا بٹن دبا سکتے ہیں۔ اس کے بعد اپنی زبان کا انتخاب کریں اور ترجمہ آپ کے سامنے اسکرین پر موجود ہو گا۔

اپنی مطلوبہ زبان کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے تاکہ آپ کو بار بار آن لائن نہ ہونا پڑے۔ ڈاؤن لوڈ کی صورت میں صارفین آف لائن بھی ترجمہ دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی آمد پر اقوام متحدہ کا اسکیلیٹر کس نے بند کیا؟ گتھی سلجھ گئی

اس فیچر میں اینڈرائیڈ صارفین کو اضافی سہولت میسر کی گئی ہے۔ جس کے تحت صارفین چیٹ کا خودکار ترجمہ فعال کر دیں۔  جس میں آئندہ موصول ہونے والے پیغامات خودبخود منتخب زبان میں نظر آئیں گے۔

مزید خبریں