ممبئی(روشن پاکستن نیوز) بالی ووڈ کے کنگ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان نے 33 سالہ اپنے شاندار فلمی کیریئر کے بعد پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کر لیا ہے، یہ اعزاز انہیں ان کی فلم جوان میں بہترین مرکزی اداکار کی شاندار پرفارمنس دیا گیا۔
شاہ رخ خان نے 1980 کی دہائی کے آخر میں ٹی وی ڈراموں کے ذریعے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور 1992 میں فلم دیوانہ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا، اور اب تک وہ اپنی رومانوی، ڈرامائی اور ایکشن فلموں کے ذریعے لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔
شاہ روخ خان کی کئی بلاک بسٹر فلمیں کی جن میں دیوداس، پٹھان، باز یگر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور جوان شامل ہیں، لیکن انہیں بالآخر فلم جوان میں ان کی بہترین کارکرداگی پر نیشنل فلم ایوارڈ حاصل ہوا، جوان میں اداکار نے دو کردار نبھائے تھے، ایک والد کا اور دوسرا بیٹے کا، یہ ڈبل کردار ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کا نیا امتحان تھا جسے بہت سراہا گیا۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان اور دیپیکا کے خلاف مقدمہ درج کیوں ہوا؟
ایوارڈ جیتنے کے بعد شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں، ساتھی اداکاروں اور فلمی ٹیم کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کے لیے یاد دہانی ہے کہ ان کی محنت اور فن کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے۔
ان کے اس اعزاز پر فلمی حلقوں اور ساتھی فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کئی معروف شخصیات نے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی دیر سے سہی مگر بالکل حق بجانب ہے۔
ماہرین کے مطابق نیشنل فلم ایوارڈز کے لئے اداکاری کی باریکیاں، مکالموں کی شدت اور فلم کے آرٹ و سماجی پہلو پر غور کیا جاتا ہے، ماضی میں شاہ رخ خان کی زیادہ تر فلمیں تجارتی اعتبار سے کامیاب تھی، مگر ایوارڈ کے معیار پر پورا نہیں اترتی تھیں۔