پیر,  22  ستمبر 2025ء
لیڈز، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث برطانوی شہری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

یڈز(روشن پاکستان نیوز)لیڈز میں ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث برطانوی شہری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق یارکشائر پولیس نے اطلاع دی کہ اس نے ڈکیتی،راہزنی اور دیگرمختلف وارداتیں کرنے والے ڈکیت کو گرفتارکرلیا ہے جو اس وقت یارکشائر پولیس کی حراست میں ہے۔

مزیدپڑھیں:لیاقت چٹھہ کے الزامات کا معاملہ، توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کارروائی کی سفارش کر دی گئی

پولیس نے ڈکیت کی تصویر بھی جاری کردی ہے جبکہ تمام دیگرسیکورٹی اداروں کو بھی اس پر نظررکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اسی طرح پبلک مقامات پر شہریوں کو محتاط رہنے جبکہ نائب کلبز،ریسٹورنٹ اور دیگر مالز کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے اس شخص کو کسی بھی صورت میں اندرداخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

یارکشائر پولیس کے مطابق ایسا اقدام اس لئے کیا جارہا ہے تاکہ آئندہ مذکورہ ڈکیت ایسی کوئی بھی حرکت نہ کرسکے اور شہریوں کے قیمتی جان ومال کو نقصان نہ پہنچے۔

یادرہے کہ گرفتارشخص مختلف جگہوں پرمتعددڈکیتیاں اور وارداتیں کر چکا ہے ۔

مزید خبریں