اتوار,  21  ستمبر 2025ء
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان نے پنجاب پولیس کو سائبر کرائم مقدمات کے اندراج سے روک دیا

اسلام آباد (محمد زاہد خان) ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان کا شاندار فیصلہ، پنجاب پولیس کو سائبر کرائم مقدمات کے اندراج سے روک دیا گیا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس انویسٹی گیشن برانچ پنجاب نے مراسلہ نمبر 15477 مورخہ 11 ستمبر 2025 جاری کرتے ہوئے تمام سی سی پی اوز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب پولیس آئندہ سے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت مقدمات درج نہ کرے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے ذریعے دفعات 29 اور 30 میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت سائبر کرائمز کی تحقیقات اور مقدمات درج کرنے کا مکمل اختیار صرف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے اپنے مراسلے میں تشویش کا اظہار کیا کہ ترمیمی ایکٹ کے نافذ ہونے کے باوجود پنجاب پولیس کے ماتحت تھانوں اور دیگر افسران کی جانب سے ابھی تک سائبر کرائمز کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے میں واضح طور پر حکم دیا گیا ہے کہ آئندہ سے سائبر کرائمز کے تمام مقدمات کا اندراج فوری طور پر بند کیا جائے اور یہ ذمہ داری صرف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ادا کرے گی۔ یہ لیٹر جاری کرنا قابل تعریف ہے۔عوام ہر واضح ہوا کہ کس محکمہ نے ڈیل کرنا ہے ۔ متاثرین خوامخواہ دو محکموں کے درمیان لٹکے نظر نہیں آئیں گے ۔

مزید خبریں