اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یورپ بھر کے ایئرپورٹس کو ایک بڑے سائبر حملے کا سامنا ہے جس کے باعث پروازوں کی آمد ورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھرکے ایئرپورٹس پر مسافروں کو ہینڈل کرنے والا عالمی کمپیوٹرائزڈ سسٹم فی الحال غیر فعال ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں مسافروں کومشکلات درپیش ہیں۔
بیلجیم کے دارالحکومت برسلزسمیت جرمنی اور برلن کے ایئرپورٹس پر شدید تکنیکی مسائل رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ لندن کے ہیتھروایئرپورٹ پر بھی متعدد پروازوں کی روانگی تاخیرکا شکار ہے۔
ایئرلائنز حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی چیک اِن اور بورڈنگ کے عمل میں رکاوٹ کے باعث ایئرپورٹس پرطویل قطاریں لگ گئی ہیں۔
مزی پڑھیں: لندن ہائیکورٹ نے پناہ گزین کی ملک بدری عارضی طور پر روک دی
ماہرین کے مطابق یہ سائبر حملہ انتہائی منظم اندازمیں کیا گیا ہے اور تفتیشی ادارے اس کے محرکات اورذمے داروں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یورپی یونین نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے تاکہ سیکیورٹی اور ایئر ٹریول کے نظام کو فوری طور پر بحال کرنے کے اقدامات کیے جا سکیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر سسٹم کو جلد بحال نہ کیا گیا تو اس کے اثرات عالمی فضائی سفر پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔











