جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
اے آئی ایم سی اے یو کے کاسالانہ فیملی گالا28اپریل کو منعقدہوگا

مانچسٹر(شہزادانورملک سے)علامہ اقبال میڈیکل کالج برطانیہ(اے آئی ایم سی اے یو کے)کی جانب سے سالانہ فیملی گالا’’عیدملن‘‘کاانعقاد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اے آئی یم سی اے یو کے نے تمام ’’اقبالینز‘‘کو فیملی اور دوستوں کے ہمراہ بمقام ایکسلینسی میڈلینڈزسٹیفرڈ پارک 6،ٹیل فورڈ ٹی ایف 3،3اے ٹی پر28اپریل دن گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک فیملی گالامیں شرکت کی دعوت دی ہے۔

پروگرام میں ملاقات،گپ شپ،محفل موسیقی،تعریفی سرٹیفکیٹ،بچوں کے لئے مزاحیہ پروگرام،خواتین کی جیولری اورملبوسات کے سٹالز،اوربچوں کے درمیان پینٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق شرکاکی ویلکم ڈرنکس،لائیوباربی کیو،چائے ،جلیبی سمیت متعددڈشز سے تواضع کی جائیگی۔

شرکت کے خواہش مند حضرات اپنی ٹکٹ WWW.aimcuk.orgسے بک کراسکتے ہیں۔

جلدی بکنگ کروانے پر ڈسکائونٹ بھی دستیاب ہے۔

مزیدمعلومات کے لئے درج ذیل لنک پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

info@aimcauk.org

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News