اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر نے امیگریشن محدود کرنے کے لیے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامے پردستخط کردیے ہیں جس کے تحت ایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بعض صورتوں میں کمپنیوں کو ایچ ون بی ویزا کے لیے بڑی رقم دینا پڑے گی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں وفاقی وزیر رانا مشہود احمد خان کی آمد
ایک رپورٹ کے مطابق اس نئے اقدام سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بڑا جھٹکا لگے گا کیونکہ یہ کمپنیاں بھارت اور چین سے ٹیکنالوجی ماہرین کو امریکا میں ملازمت فراہم کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ویزا فائل کرنے کی فیس 215 امریکی ڈالر سے ہوکر مختلف صورتوں میں کئی ہزار ڈالر تک جا سکتی تھی تاہم اب ایک لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ فیس کا فیصلہ کمپنیوں اور امیدواروں کے لیے بری صورتحال پیدا کرے گا۔