جمعه,  19  ستمبر 2025ء
“بدمعاشی سے کوئی دکان بند نہیں ہوگی، جو کھولنا چاہے وہ کھولے” — چوہدری یاسین کا دوٹوک اعلان
"بدمعاشی سے کوئی دکان بند نہیں ہوگی، جو کھولنا چاہے وہ کھولے" — چوہدری یاسین کا دوٹوک اعلان

کوٹلی (روشن پاکستان نیوز): صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ “بدمعاشی سے کوئی دکان بند نہیں ہوگی، جو لوگ 29 ستمبر کو اپنی دکانیں کھولنا چاہتے ہیں، وہ کھولیں، میں خود موجود ہوں۔ ریاست کے اندر ریاست نہیں چلنے دی جائے گی۔”

یہ بات انہوں نے جلیاری اور صادق آباد لنک روڈ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ عوام کو خوف میں مبتلا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی بھی غیر آئینی دباؤ کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی، اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے یا تاجروں کو زبردستی دکانیں بند کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: یومِ دفاع پاکستان: کشمیر پاکستان ہے — حریت کانفرنس کی تقریب میں یکجہتی و قربانی کا عزم

مزید خبریں