لندن (روشن پاکستان نیوز): پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو آپس میں جھگڑنے پر سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “جو بھی اس لڑائی میں شامل تھا، اُسے شرم آنی چاہیے۔ آپ سب پاکستان کے سفیر ہیں۔”
یہ واقعہ وزیر خارجہ کے دورۂ برطانیہ کے دوران پیش آیا جب کچھ صحافی آپس میں تلخ کلامی اور لڑائی میں ملوث ہو گئے۔ اسحاق ڈار نے معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رویے نہ صرف نازیبا ہیں بلکہ ملک کی بدنامی کا باعث بھی بنتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک موجود ہر پاکستانی، بالخصوص صحافی، قومی وقار اور سفارتی آداب کے نمائندہ ہوتے ہیں، اس لیے ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔
مزید پڑھیں: ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: ڈار