جمعه,  19  ستمبر 2025ء
پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں اور بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں کے لیے 23 اکتوبر 2025 تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پابندی میں بھارتی فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔

یہ اطلاع ایک نئے “نوٹس ٹو ایئر مین” (NOTAM) کے ذریعے جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق یہ پابندی 19 ستمبر 2025 کو شام 8 بجے سے مؤثر ہو گئی ہے اور اس کا اطلاق زمین سے لے کر فضائی حدود کی بلند ترین سطح (UNL) تک ہوگا۔

نوٹم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ پابندی بھارت سے رجسٹرڈ تمام طیاروں اور ان طیاروں پر بھی لاگو ہوگی جو بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ استعمال، ملکیت یا لیز پر ہیں۔

یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی نقل و حمل پر مزید اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی نیوی کا ایف 18 طیارہ گر کر تباہ

مزید خبریں