کوئٹہ(حق نواز)عام انتخابات کے بعد صوبوں سمیت وفاق میں حکومتیں بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں وزیراعلیٰ کے لئے میرظہور بلیدی کا نام سامنے آرہاہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کو ن ؟ نام فائنل کر لیا گیا ،دیکھیں خبر میں
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں وزرات اعلیٰ کے لئے میرظہور بلیدی کو گرین سگنل مل گیا ۔پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا بلوچستان کے وزرات اعلیٰ کے لئے ظہور بلیدی کے نام اتفاق ہوگیا۔ظہور بلیدی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے منتخب ہوئے ہیں ۔وزرات اعلیٰ کے حتمی نام کا اعلان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کرئے گی۔