جمعرات,  18  ستمبر 2025ء
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا نیشنل پریس کلب کا دورہ، سپورٹس روم کا افتتاح اور نوجوانوں کے لیے اہم اعلانات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت، نئے تزئین شدہ این پی سی سپورٹس روم کا افتتاح بھی کیا،پریس کلب پہنچنے پر سیکرٹری این پی سی، نائب صدر سید ظفر ہاشمی ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی، ممبر گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، نوید احمد شیخ اور جعفر علی بلتی سمیت دیگر نے والہانہ استقبال کیا،اس موقع پر سیکرٹری این پی سی اور نائب صدر سید ظفر ہاشمی نے این پی سی آمد پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے این پی سی سپورٹس روم کی تزئین و آرائش کروانے پر بھی رانا مشہود احمد خاں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ صحافیوں اور میڈیا کے دوست ہیں جو اپنے فرائض کو بڑی جانفشانی کیساتھ سرانجام دے رہے ہیں،سیکرٹری این پی سی نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کو این پی سی میں کمپیوٹر لیب اور سپورٹس روم میں معزز ممبران کی سہولت کیلئے دو ائر کنڈیشنرز مہیا کرنے کی بھی درخواست کی ، رانا مشہود احمد خاں نے سیکرٹری این پی سی کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ انکا این پی سی کا پہلا دورہ ہے، یہاں آکر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے، این پی سی کی قیادت کیساتھ ملکر مستقبل میں مزید چیزوں پر بھی کام کرینگے، آن لائن کورسز میں نوجوان صحافی اور انکے بچے بھی شرکت کر سکتے ہیں،انکا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت حالیہ جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا کا کردار نہایت شاندار رہا ہے،بھارت نے گودی میڈیا کے ذریعے دنیا کو جھوٹی خبریں دیکر بیوقوف بنانے کی کوشش کی مگر پاکستانی میڈیا کی بروقت اور حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کے باعث بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں مدد ملی، پاکستان جو کہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہونے جا رہا تھا پاک بھارت معرکے کے بعد ایک نئے روپ میں سامنے آ رہا ہے اور دنیا پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے میں فخر محسوس کر رہی ہے جس کی واضح مثالیں وزیراعظم اور آرمی چیف کی چین اور سعودی عرب کے دوروں میں شاندار پذیرائی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کےتحت نوجوانوںکی صحت، مستقبل ، کاروبار اور کھیلوں کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے،ای کامرس میں پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے،ایک سوال کے جواب میں رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کے پی ایل ہو یا پی ایس ایل ہمارا کام ملک کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے،بچوں کی تربیت کیلئے اکیڈمیز اور لیب بنا چکے ہیں، ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے اور عالمی سطح پر میڈلز جیتنے کیلئے 23 کھیلوں کو منتخب کیا ہے یہ وہ کھیل ہیں جو اولمپیکس میں شامل ہیں،جس دن ملک میں میرٹ پر عملدرآمد شروع ہو گیا میڈلز جیتنا مشکل نہیں ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوہم سب ملکر مضبوط سے مضبوط تربنائینگے اور الگ ملک بنانے کا اصل مقصد حاصل کرکے ہی دم لینگے۔

مزید خبریں