جمعرات,  18  ستمبر 2025ء
پاکستان کے ساتھ اہم دفاعی معاہدے پر سعودی عرب میں جشن کا سماں

ریاض(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے ساتھ اہم دفاعی معاہدے کی خوشی میں سعودی عرب میں جشن کا سماں ہے۔

مختلف شہروں میں عمارتیں سعودی عرب اور پاکستان کے جھنڈوں سے سجا دی گئی ہیں۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کی خوشی میں جشن منایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان علماء کونسل نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر کل بروز جمعہ ملک بھر میں یوم تشکر اور یوم دعا منانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کی حفاظت کے فریضے میں شریک ہونے کا موقع دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل اور سعودی ولی عہد اس معاہدے پر شاباش کے مستحق ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس اسٹریٹجک دفاعی معاہدے (SMDA) پر گزشتہ شب سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کی سلامتی کو مستحکم کرنا اور خطے میں امن کے قیام کی مشترکہ کوششوں کو مزید تقویت دینا ہے۔ معاہدہ دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔معاہدے کی ایک اہم شق کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جس سے دفاعی تعاون میں مزید استحکام آئے گا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مملکت سعودی عرب کا سرکاری دورہ، اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط

نامور دفاعی تجزیہ کاروں نے اس معاہدے کو بھارت کے لیے ایک بڑا سرپرائز قرار دیا ہے۔

مزید خبریں