اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں 350 ارب روپے قرض لیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں حکومتی قرض 350 ارب روپے اضافے سے 78 ہزار 238 ارب روپے ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی کے اختتام پر حکومت کا مقامی قرض 517 ارب روپے بڑھ کر 54 ہزار 988 ارب روپے ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ حکومت کا بیرونی قرض جولائی میں 167 ارب روپے کم ہو کر 23 ہزار 250 ارب ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے