اسلام آباد: سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 19 پیسےفی یونٹ بجلی مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے تحت بجلی اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہےتاہم درخواست پر 29 ستمبرکو سماعت کی جائے گی۔
نیپرا کا بتانا ہے کہ اگست میں فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت تخمینہ 7 روپے 31 پیسے لگایا گیا تھا۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ درخواست منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین پر3 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: بجلی فی یونٹ 1.79 روپے سستی ، صارفین کو ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا