بدھ,  17  ستمبر 2025ء
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 96 کلوگرام منشیات برآمد

اسلام آباد(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 93 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 96 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق:

  • مہران ٹاؤن، کراچی میں واقع ایک کوریئر آفس پر کارروائی کے دوران آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے کتابوں میں جذب 9.950 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

  • گڈاپ ٹاؤن، نادرن بائی پاس کراچی میں ایک ہوٹل کے قریب ٹرک سے 79 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

  • ترکئی ٹول پلازہ، جہلم کے قریب ایک مسافر خاتون سے 5.4 کلوگرام چرس اور 1.2 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔

  • پشاور میں واقع ایک کوریئر آفس میں لاہور بھیجے جانے والے پارسل کی تلاشی کے دوران سولر پینلز میں چھپائی گئی 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار، 14 کلوگرام منشیات برآمد

مزید خبریں