اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یورو کی قیمت امریکی ڈالر کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کا شرح سود پر غور کے لیے اجلاس جاری ہے ،اجلاس کے باعث یورو کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ امریکی ڈالر یورو کے مقابلے میں کمزور ہوگیا۔
یورپی مشترکہ کرنسی یورو 1.1847 ڈالر تک پہنچ گئی،یہ ستمبر 2021 کے بعد ڈالر کے مقابلے میں یورو کی بلند ترین سطح ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا