اسلام آباد (محمد زاہد خان) اسلام آباد بار کونسل میں ایڈووکیٹ ایمان زینب مزاری کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے، جس میں ان کا وکالت کا لائسنس منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور وہ سرکاری افسران کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور منفی مہم چلانے میں پیش پیش رہی ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ وہ ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور ایسی تحریکوں کی حمایت کرنے میں سرگرم ہیں جن کا ایجنڈا اداروں کو کمزور کرنا ہے۔ ریفرنس میں تحریک طالبان، بلوچ لبریشن آرمی اور منظور پشتین کی تحریک کے ساتھ مبینہ تعلقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے دستاویز میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری اپنی وکالت کو بطور ڈھال استعمال کر رہی ہیں، ان کے اقدامات سے وکلاء برادری بدنام ہو رہی ہے اور عوام کا نظامِ انصاف سے اعتماد متزلزل ہو رہا ہے ریفرنس میں سفارش کی گئی ہے کہ ایمان مزاری کا لائسنس فوری طور پر معطل کیا جائے اور انکوائری کے بعد مستقل طور پر منسوخ کر دیا جائے۔ یہ ریفرنس ایڈووکیٹ عدنان اقبال کی جانب سے دائر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ایمان کی رجب بٹ کے گھر واپسی ، علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں