واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کیلئے تیارہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کی فروخت پر معاہدہ نہ ہونے کے باعث پابندی نافذ کی جائے گی،چینی حکام نے معاہدے کو ٹیرف اور ٹیکنالوجی پابندیوں سے مشروط کر دیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو چین کے صدر شی جن پنگ سے بات کروں گا،یورپ میں امریکا اور چین کے درمیان بڑی تجارتی ملاقات کامیاب رہی۔
تجارتی ملاقات جلد ہی اختتام پذیر ہو رہی ہے،امریکا اور چین کے درمیان تعلقات اب بھی بہت مضبوط ہیں۔
انہوں نے ٹک ٹاک کا نام لئے بغیر چین سے ڈیل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاص کمپنی پر بھی ڈیل ہوگی، جس سے امریکی نوجوانوں کو بچانا چاہتے ہیں۔