پیر,  15  ستمبر 2025ء
پی سی بی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویئے کیخلاف آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پی سی بی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے کے خلاف آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی اور ایم سی سی کو لکھے گئے خط میں پی سی بی نے اسپرٹ آف کرکٹ کا حوالہ دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ  نے اپنے خط میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے غیر مناسب رویے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، آئی سی سی اور ایم سی سی کو واقعے کا نوٹس لینا چاہیے،کھیل میں سیاست قابل قبول نہیں ہوتی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے خط میں کہا کہ میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا،واقعے اور میچ ریفری کے رویئے پر قومی ٹیم کے منیجر نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

پی سی بی نے خط میں استدعا کی کہ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹایا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے ٹاس میں بھارتی کپتان نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے کرکٹ روایات سے ہٹ کر مصافحہ نہیں کیا۔

مزید خبریں