اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نوا سٹی کےممبران کیلئے قرعہ اندازی کی رنگا رنگ تقریب نوا سٹی ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں سوسائٹی کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی، قرعہ اندازی نوا گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ندیم قاسم خان اور جنرل منیجر محمد شاہین نے کی، تقریب کی نظامت کے فرائض عامر راؤ نے ادا کئے، اس موقع پر نووا گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ندیم قاسم خان کا قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے خوش نصیب ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نوا گروپ ایک اعلیٰ رہائشی منصوبہ ہے جس میں روز مرہ زندگی کی تمام سہولیات اور ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا ، شیڈول کے مطابق سوسائٹی نے اپنے ممبران کو 2027ء میں دیا جانا تھا مگر نوا گروپ کے چیئرمین چوہدری جنید افضال اور سی ای او رانا عامر سلیم نے اپنے ممبران کی رہائشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریبا” ایک برس قبل ہی قرعہ اندازی کرتے ہوئے اگلے ماہ انہیں قبضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،ہمارا یہ عمل ڈیلیوری کی جانب اہم قدم ہے،امید ہے کہ ممبران کی دلچسپی سےاگلے چار سے چھ ماہ میں متواتر قرعہ اندازیوں اور قبضہ جات کا اعلان ہوتا رہے گا،ندیم قاسم خان نے سوسائٹی میں سب سے پہلے دس، پچاس اور سو گھر بنانے والے ممبران کیلئے خصوصی پیکجز دینے کا بھی اعلان کیا،انکا مزید کہنا تھا کہ ممبران ہمارا ساتھ دیں ہم آپکا ساتھ دینگے، اس کے ساتھ ہی ہم سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کاتیزی سے آغاز کرنے جا رہے ہیںاس کے علاوہ ہم سی پیک اور سرینگر ہائی وے کے راستوں کو اپنا حصہ بنانے کی جانب بھر پور طریقے سے کام کر رہے ہیں،اس سارے کام میں میکسن ڈویلپرز جو کہ پاکستان کی بہت بڑی اور معتبر ڈویلپمنٹ فرم ہے کا ساتھ بھی ہمیں حاصل ہے، ہم اپنے سیلز پارٹنرز کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ہمارے ساتھ چل رہے ہیں، نووا گروپ کی پوری ٹیم جلد از جلد ڈیلووری اور پوزیشن کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور آنے والے وقت میں تمام ممبران کے لئے ایک بہترین منصوبہ ثابت ہو گا۔تقریب سے شاہنواز رانا، حسن نصراللُہ اور راجہ اشعر رحمان نے بھی اظہار خیال فرمایا-
