اتوار,  14  ستمبر 2025ء
کراچی: کم عمر بچوں سے زیادتی کے ملزم کیخلاف مزید 3 مقدمات درج
پشاور میں خفیہ آپریشن: بھارتی فوج کا حاضر سروس میجر "داؤد شاہ" کے روپ میں گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر) کم عمر بچوں سے زیادتی کے ملزم کیخلاف مزید 3 مقدمات درج کر لیے گئے۔

3 دن قبل قیوم آباد سے بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کیخلاف مزید مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کیخلاف مزید 3 نئے مقدمے درج کیے گئے ہیں جس کے بعد مقدمات کی کل تعداد 6 ہوگئی ہے۔

واضح رہے  ملزم کو قیوم آبادسے 10 ستمبر کو اہل علاقہ نے پکڑکر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم 2016 سے بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا آرہا ہے جبکہ ملزم کے موبائل فون سے بچوں سے زیادتی کی 100 سے زائد ویڈیوز  بھی ملیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں شوہر اپنی بیوی کا زیور چرانے کے الزام میں گرفتار

مزید خبریں