اتوار,  14  ستمبر 2025ء
وفاقی حکومت کا مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت کے ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سال 2025-26کے لیے وظیفہ جات دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچے جو مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، انہیں میرٹ کی بنیاد پر وظائف دیے جائیں گے۔

تعلیمی وظائف کیلئے فارمز اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چوہدری رحمت علی کمیونٹی سنٹرG-7سے دفتری اوقات میں حاصل  کئے جاسکتے ہیں۔

یہ فارمز اسٹبلیشمنٹ ڈویژن ، بی بلاک کیفے ٹبریا ، کوہسار بلاک سے بھی 31اکتوبر 2025 تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین فارغ، 25.5 ارب روپے کا پیکج منظور

مزید خبریں