دبئی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران دبئی کا موسم بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا لیکن بھارتی میڈیا کا میچ کے خلاف شور شرابا تاحال جاری ہے۔
بھارتی حکومت میڈیا کی مدد سے نفرت کو اس سطح پر لے جا چکی ہے کہ اب وہاں سے نیچے اترنا اس کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔
پاک بھارت میچ سے قبل ہی شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے اور دونوں ممالک کے سپورٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے لیے پرامید ہیں تاہم کرکٹ شائقین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: یوم الوطنی کے موقع پر جدہ میں ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ “6 اوورز ہنگامہ” کا اعلان
ایک طرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گراؤنڈ میں حاوی رہنے کے لیے گرما گرمی کرتے نظر آئیں گے تو دوسری جانب آج دبئی کا موسم بھی گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دبئی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔