بدھ,  12 فروری 2025ء
دھاندلی پرچیف جسٹس آف پاکستان فل کورٹ تشکیل دیں،شوکت بسرا

اسلام آباد (سدھیراحمدسے) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 ہارون آباد سے امیدوار شوکت بسرا نے عام انتخابات دھاندلی کے ذمہ داران اور عوامی منڈیٹ چرانے والوں کو کیفرکردارتک پہنچانے کیلئے عمل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے مینڈیٹ عمران خان کو دیا ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں اور وہ خود اس میں نہ بیٹھیں، قوم نے امانت عمران خان تک پہنچانے کیلئے ووٹ ہمیں دیا ہے ہم قوم کی امانت پر پہرہ دینگے چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لیں گے اور جب بھی کال دی جائے تو قوم سڑکوں پر نکلنے کیلئےتیارر ہے ہم اپنا میڈیٹ کسی کو اتنی آسانی سے ہضم نہیں ہونے دینگے ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت بسرا کا مزیدکہنا تھاکہ میں پرسوں سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش ہوا تھا اور میرا سپریم کورٹ جانے کا مقصد یہ تھا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ الیکشن سپریم کورٹ کی زیر نگرانی ہوتے ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ کے بد ترین الیکشن تھے اس لئے میں چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے گیا تھا تاکہ وہ اس معاملے میں فل کورٹ تشکیل دیں اور وہ خود اس میں نہ بیٹھیں کیونکہ تالیف کمشنر راولپنڈی نے الزامات لگانےہنکہ اس دھاندلی میں چیف جسٹس آف پاکستان بھی ملوث ہیں۔شوکت بسرا نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن بھی قرآن مجید لے کر گیا سپریم کورٹ بھی قرآن مجید لے کر گیا میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے تمام آئینی عہدوں پر بیٹھی شخصیات، تمام سیاستدان اور میڈیا کے لوگ قرآن مجید ہاتھ میں پکڑ کر ملک دیں کہ بہت ہو گیا اب ہم سچ بولیں گے اب پاکستان مزید جھوٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

میں نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے بھی کہا ہے کہ وہ قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن صاف و شفاف ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی یہ مطالبہ کرنے کیا تھا کہ قرآن مجید ہاتھ میں پکار کر کہ رہا ہوں کہ جنرل ضیاء الحق کے بیٹے کو دھاندلی کے ذریعے جتوایا گیا ہے چیف جسٹس آف پاکستان بھی قرآن پاک پر حلف دے دیں کہ وہ یہ سجھتے ہیں کہ حالیہ الیکشن صاف اور شفاف ہونے ہیں ان میں دھاندلی نہیں ہوئی تو بات ختم ہو جائے گی سپریم کورٹ جانے کا میرا صرف یہی مقصد تھا ۔

شوکت بسرا نے کہا کہ الیکشن کو پندرہ روز گزر چکے ہیں ابھی تک نہ تو فارم 15 ن لیگ کے جیتے ہوئے امیدوار دکھانے کو تیار ہیں نہ آر او دکھانے کو تیار ہیں نہ الیکشن کمیشن اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ابھی تک بیلٹ پیپرز بھی چھاپے جا رہے ہیںاور اس وقت تک نئے فارم 45 بھی تیار ہو رہے ہیں کیونکہ بہت سے پریزائیڈنگ آفیسرز نے یہ بات جاتی ہے کہ ان سے خالی فارم 45 پر دستخط کروانے گئے ہیں۔ کئی پریزائیڈنگ افسران کو ابھی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آپ فارم 45 پر دستخط کر یں جعلی فارم 5 تیار ہو رہے ہیں جعل بیلٹ پیپرتیار کئے جارہے ہیں جعلی ٹھپے لگائے جا رہے ہیں دن رات یہ کام ہو رہا ہے ۔ شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ غریب قوم کے کروڑوں روپے لگا کر الیکشن مینجمنٹ سسٹم ای ایم ایس تیار کیا گیا لیکن ایک بھی نتیجہ ای ایم ایس کے ذریعے جاری نہیں ہوا۔ اب الیکشن کمیشن کہ رہا ہے کہ انٹرنٹ نہیں تھا اس لئے رزلٹ ای ایم ایس کے ذریعے نہیں آئے لیکن جب پہلے چیف الیکشن کمشنرے پو چھا گیا تھاتوان کا کہنا تھا انٹرنیٹ اور موبائل کے بغیر بھی ای ایم ایس کام کرے گا اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے جھوٹ بولا تحافظ بیانی کی تھی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ انٹرنیٹ سروس جو بھی اس لئے کی گئی ہے کہ اس ایم ایس کے ذریعے رزلٹ نہ آئے تاکہ نتائج میں دونمبری کی جاسکے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آروز کے دفاتر میں جانے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے یہ کہا ہے کہ جہاں جہاں آر اوز نے دھاندلی کروائی ہے وہاں آر اوز کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیگی لیکن اگر ایف آئی آرنہ درج نہیں کی جاتیں تو متعلقہ فورم سے رجوع کرکے 22 اے کی درخواستیں دائر کریںگے،شوکت بسرا نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جو آپ کی زیر نگرانی ملکی تاریخ کے بدترین الیکشن ہوئے ہیں اور جو راولپنڈی کے کمشنر نے کہا ہے اس کی تحقیقات کیلئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے جس میں چیف جسٹس خود نہ بیٹھیں کیونکہ ان پر یہ الزامات لگے ہیں،

مزیدپڑھیں:عون چوہدری یا سلمان اکرم راجہ، الیکشن کمیشن نے این اے 128 سے متعلق اپیل کا فیصلہ دے دیا

انہوں نے کہا کہ قوم نے مینڈیٹ عمران خان کو دیا ہے ۔ قوم نے امانت عمران خان تک پہنچانے کیلئے ووت ہمیں دیا ہے ہم قوم کی امانت پر پہرہ دینگے چھنا ہوا مینڈیٹ واپس لیں گے،قوم سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہے ہم اپنا میڈیٹ کسی کو اتنی آسانی سے ہضم نہیں ہونے دینگے اور …

مزید خبریں