جمعرات,  11  ستمبر 2025ء
سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ ججز اور بیوگان کو سیکورٹی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز اور وفات پا جانے والے ججز کی بیوگان کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے،رجسٹرارسپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری سے وزارت داخلہ کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظرریٹائرڈ ججزکو تین تین پولیس اہلکاروں پرمشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ وفات پا جانے والے ججزکی بیواگان کیلئے بھی اتنی ہی سکیورٹی برقراررکھی جائے۔

رجسٹرارنے ہدایت دی ہے کہ تعینات سکیورٹی اہلکارمتعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) کے ماتحت ہی رہیں گے اوراس سلسلے میں متعلقہ سکیورٹی ایجنسیوں کوبھی واضح ہدایات جاری کی جائیں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

مزید پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ اعلیٰ عدلیہ کے ججزاوران کے اہل خانہ کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

مزید خبریں