جمعرات,  11  ستمبر 2025ء
مسلسل اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی
مسلسل اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4100  روپے کم ہوکر 3لاکھ84 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 515 روپے کم ہوکر 3لاکھ 29ہزار 218 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر کم ہوکر 3618 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ قائم، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مزید خبریں