جمعرات,  11  ستمبر 2025ء
رشتوں کو لیکر ہماری خواتین ابھی تک موٹی اور کالی میں پھنسی ہوئی ہیں: جویریہ سعود

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے مشہورِ زمانہ رشتہ کروانے والی خاتون مسز خان کے نظریات پر کڑی تنقید کی ہے۔

جویریہ سعود نے بغیر نام لیے رشتہ کلچر پر بات کرتے ہوئے لکھا ‘دنیا کہاں پہنچ گئی لیکن ہماری بزرگ خواتین ابھی تک کالی اور موٹی میں پھنسی ہوئی ہیں،  ہماری آپا، پھوپھو، دادی، نانی، چاچی اور مامی ابھی تک موٹی اور کالی میں پھنسی ہوئی ہیں’۔

جویریہ سعود نے ایسی خواتین کے لیے لکھا کہ وہ ہوش میں آئیں اور عقلمندی کی باتیں کریں، وہ جہالت کی انتہا نہ کریں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات پیدا ہوگئے

واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں مسز خان کہہ رہی ہیں کہ جو لڑکیاں موٹی ہوتی ہیں، وہ شرماتی رہتی ہیں، وہ دوسروں کے سامنے آنے سے بھی ڈرتی ہیں جب کہ کالی رنگت والی لڑکیوں میں بھی اعتماد نہیں ہوتا، وہ سامنے آنے سے کتراتی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ جو لڑکیاں دُبلی پتلی ہوتی ہیں، گوری چٹی ہوتی ہیں، ان میں اعتماد ہوتا ہے، وہ بات کرتی ہیں، وہ سامنے آتی ہیں، انہیں کس طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

مزید خبریں